صحت مند رہنا ہے تو کھانے کے فوری بعد سبز چائے نہ پیئیں

ویب ڈیسک  پير 11 مئ 2015
کھانے کے فوری بعد سبز چائے پینا براہ راست منفی اثرات کا باعث ہوتا ہے۔ فوٹو: فائل

کھانے کے فوری بعد سبز چائے پینا براہ راست منفی اثرات کا باعث ہوتا ہے۔ فوٹو: فائل

ممبئی: سبز چائے کا باقاعدہ استعمال ہمیں کئی بیماریوں سے بچاتا ہے لیکن کبھی کبھار اس کے مضر اثرات بھی سامنے آسکتے ہیں خاص طور پر کھانے کے فوری بعد سبز چائے پینا کافی بیماریاں بھی جنم لے سکتی ہیں۔

بھارتی ویب سائٹ پر شائع رپورٹ کے مطابق سبز چائے میں بڑی مقدار میں ایسے قدرتی اجزاء پائے جاتے ہیں جن سے جسم میں اضافی چربی بننا کم ہوجاتی ہے لیکن اس کا زیادہ استعمال معدے اور جگر کی کارکردگی کو متاثر کرتا ہے۔ خاص طور پر کھانے کے فوری بعد سبز چائے پینا براہ راست منفی اثرات کا باعث بنتا ہے۔

سائسندانوں کا کہنا ہے کہ معدے میں پیدا ہونے والا گیسٹرک جوس نظام انہضام میں انتہائی اہم کردار ادا کرتا ہے لیکن سبز چائے میں موجود قدرتی اجزاء اسے کمزور کردیتے ہیں جس کی وجہ سے کھانا صحیح طور پر ہضم نہیں ہوپاتا جو معدے اور جگر کی کئی بیماریوں کو جنم دینے کا باعث بنتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔