گجرات میں گاڑی ندی میں گرنے سےایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک  پير 18 مئ 2015
جاں بحق ہونے والوں میں 4 خواتین اور ایک مرد شامل ہے۔ فوٹو: فائل

جاں بحق ہونے والوں میں 4 خواتین اور ایک مرد شامل ہے۔ فوٹو: فائل

گجرات: سرائے عالمگیر کے قریب گاڑی ندی میں گرنے سے 4 خواتین سمیت ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سرائے عالمگیر میں ایک کار تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر نہر اپر جہلم میں جاگری۔ جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 4 خواتین اور ایک مرد ڈوب گئے۔ مقامی لوگوں اور پولیس نے اپنی مدد آپ کے تحت پانچوں افراد کی لاشیں نکال لیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی کو حادثہ ڈرائیور کو نیند آجانے کی وجہ سے پیش آیا، گاڑی میں سوار پانچوں افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جن کی میتیں قانونی کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کردی گئی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔