لاہور کے مختلف علاقوں سے 6 ٹارگٹ کلرز گرفتار، سی آئی اے پولیس

ویب ڈیسک  منگل 19 مئ 2015
ملزمان کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا، فوٹو:فائل

ملزمان کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا، فوٹو:فائل

لاہور: سی آئی اے پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرکے 6 ٹارگٹ کلر گرفتار کرنے کادعویٰ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سی آئی اے نے لاہور کے مختلف علاقوں میں کارروائی کی جس میں 6 ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کیا گیا۔ پولیس کےمطابق گرفتار ملزمان میں، آصف، جونی، شفیق، عمران اور سجن شامل ہیں، ملزمان پولیس مقابلوں، قتل اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ہیں جب کہ انہوں نے کیمپ جیل کے باہر 2 پولیس اہلکاروں بشارت اور اسلم کو بھی قتل کیا تھا۔

پولیس نے ملزمان نے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کرکے تفتیش کے لیے انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔