میرے بیٹے نے مشکوک سرگرمیوں پرایگزیکٹ چھوڑی، ایم پی اے ثریا نسیم

نمائندہ ایکسپریس  بدھ 20 مئ 2015
میرے بیٹے نے بھی اسلام آباد میں اس کمپنی میں جاب حاصل کی تھی تاہم جعل سازی کے شک میں اس نے نوکری چھوڑدی تھی،ایم پی اے،فوٹو: فائل

میرے بیٹے نے بھی اسلام آباد میں اس کمپنی میں جاب حاصل کی تھی تاہم جعل سازی کے شک میں اس نے نوکری چھوڑدی تھی،ایم پی اے،فوٹو: فائل

لاہور: پنجاب اسمبلی کی رکن ثریا نسیم نے کہا ہے کہ ان کے بیٹے نے بھی ایگزیکٹ میں نوکری کی تھی مگر کچھ روز بعد ہی مشکوک سرگرمیوں پر چھوڑ دی۔

’’ایکسپریس‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے ثریا نسیم نے بتایا کہ ایگزیکٹ کمپنی ایسے افراد کے لیے پرکشش پروگرام رکھتی ہے جو کہ پڑھے لکھے ہونے کے باوجود بے روز گار ہوتے ہیں، ان کے لیے ملٹی نیشنل کمپنیوں میں جاب حاصل کرنا ٹریننگ لینا باعث کشش ہوتا ہے۔ میرے بیٹے نے بھی اسلام آباد میں اس کمپنی میں جاب حاصل کی، آن لائن جاب میں اسے کچھ دنوں میں ہی شک ہوگیا تھا کہ یہ سب جعل سازی ہے جب اس کا شک یقین میں بدلا تو اس نے نوکری چھوڑ دی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔