پنجاب کی مختلف جیلوں میں مزید 3 مجرموں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا

ویب ڈیسک  جمعرات 21 مئ 2015
تینوں مجرموں کی لاشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئیں۔   فوٹو: فائل

تینوں مجرموں کی لاشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئیں۔ فوٹو: فائل

فیصل آباد، گوجرانوالہ اور ملتان کی جیلوں میں قید مزید 3 مجرموں کو پھانسی دے دی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سینٹرل جیل ملتان میں عباس کو 1998میں زمین تنازع پر اپنے چچا اوران کے بیٹے کو قتل کرنے کےجرم میں تختہ دار پر لٹکا دیا۔ گوجرانوالہ جیل میں 1998میں ایک شخص کے قتل کے مجرم اعجاز کو پھانسی دے دی گئی۔ فیصل آباد میں شوکت مسیح نامی قیدی کو بھی اس کے منطقی انجام تک پہنچادیا گیا۔ پھانسی پانے والے تینوں مجرموں کی لاشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔

دوسری جانب گوجرانوالہ میں قتل کے مجرم امجد علی کی پھانسی مدعی کی جانب سے صلح نامہ پیش کئے جانے پر موخر کر دی گئی، اس کے علاوہ فیصل آباد میں بھی مجرم کی مقدمہ پر نظر ثانی کی اپیل ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہونے کے باعث سزا پر عمل روک دیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی فیصل آباد اور مچھ جیل میں دو قیدیوں کو پھانسی دی گئی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔