پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں زمبابوے کو شکست دیدی

ویب ڈیسک  جمعـء 22 مئ 2015

لاہور: پاکستان نے اوپنر احمد شہزاد اور مختار احمد کی شاندار بلے بازی کی بدولت پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں زمبابوے کو شکست دیدی۔

http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/05/q86.jpg

http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/05/toss.jpg

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں زمبابوے کے کپتان چگمبورا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورزمیں 6 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز بنائے، زمبابوے کی جانب سے چگمبورا نے 54 جب کہ مساکیڈزا نے 43 رنز اسکور کئے۔ محمد سمیع نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جب کہ وہاب ریاض نے 2 وکٹیں حاصل کیں اور شعیب ملک کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔

http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/05/q131.jpg

http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/05/shahzad-mukhtar.jpg

پاکستان کی جانب سے احمد شہزاد اورمختار احمد میدان میں اترے جنہوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 142 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی، احمد شہزاد 55  اورمختار احمد 83 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ محمد حفیظ 12 عمر اکمل 4 اور شعیب ملک 7 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/05/q230.jpg

http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/05/cricket-fans.jpg

قذافی اسٹیڈیم  شائقین کرکٹ سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا جب کہ تماشائیوں نے مہمان زمبابوین ٹیم کو پلے کارڈز اٹھا کر خوش آمدید کہا، تماشائیوں نے اپنے چہرے پر پاکستان اور زمبابوے کے پرچم پینٹ کرار کھے  تھے جب کہ  اس دوران  گراؤنڈ میں جشن کا سماں رہا۔

http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/05/q324.jpg

http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/05/handshake.jpg

ملک میں 6 سالہ طویل انتظار کے بعد عالمی کرکٹ کی بحالی ہوئی تو صدر مملکت ممنون حسین بھی قذافی اسٹیڈیم پہنچے اور انہوں نے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے مصافحہ کیا۔ دوسری جانب سیکیورٹی صورتحال کے باعث قذافی اسٹیڈیم کے باہر اور اطراف انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے جس کے لئے پولیس، ایلیٹ فورس اور رینجرز کے اہلکار تعینات تھے۔

http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/05/q420.jpg

http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/05/security.jpg

سیکیورٹی صورتحال کے باعث قذافی اسٹیڈیم کے باہراوراطراف انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے جس کے لئے پولیس، ایلیٹ فورس اور رینجرز کے اہلکار تعینات تھے۔

http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/05/q517.jpg

http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/05/afridi.jpg

دوسری جانب ٹی ٹوئںٹی کپتان شاہد آفریدی نے جیت کا کریڈیٹ اوپنرز کو دیتے ہوئے کہا کہ احمد شہزاد اور مختار احمد کی بیٹنگ کی بدولت ہماری جیت ممکن ہوئی جب کہ زمبابوے نے بھی اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی تماشائیوں نے ثابت کردیا کہ وہ کرکٹ سے بے پناہ محبت کرتے ہیں جب کہ ملک میں کرکٹ گراونڈ دوبارہ آباد ہورہے ہیں اس لئے دیگر ٹیموں کو بھی یہاں کا رخ کرناچاہیے۔

http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/05/q614.jpg

http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/05/chigumbura.jpg

زمبابوے کپتان چگمبورا نے کہا کہ وکٹ بیٹنگ کے لئے سازگار تھی جب کہ تماشائیوں نے بھی ہمیں بھرپور سپورٹ کیا۔

http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/05/q711.jpg

ادھر قومی ٹیم کی جیت پر وزیراعظم نوازشریف، وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے مبارک باد دی ہے جب کہ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم آنے والے میچز میں بھی ایسی کارکردگی جاری رکھے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان 2 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جارہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔