سانحہ کوٹ رادھا کشن میں ملوث 106 ملزمان پر فرد جرم عائد

ویب ڈیسک  جمعرات 21 مئ 2015
قصور میں گزشتہ سال مشعل ہجوم نے مسیحی جوڑے کو بھٹے میں ڈال کر زندہ جلادیا تھا فوٹو:فائل

قصور میں گزشتہ سال مشعل ہجوم نے مسیحی جوڑے کو بھٹے میں ڈال کر زندہ جلادیا تھا فوٹو:فائل

لاہور: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے کوٹ رادھا کشن میں مسیحی جوڑے کی ہلاکت کے مقدمے میں بھٹہ مالک سمیت 106 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی تاہم ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سانحہ کوٹ رادھا کشن کی تفتیش مکمل کرتے ہوئے پولیس نے چالان عدالت میں پیش کردیا جس کے بعد انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے بھٹہ مالک یوسف گجر سمیت 106 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔ تمام ملزمان پر عدالت کی جانب سے فرد جرم عائد کئے جانے پر ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا جس کے بعد عدالت نے گواہان کو کل طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال  پنجاب کے ضلع قصور کے نواحی علاقے کوٹ رادھا کشن میں  مشتعل ہجوم نے قرآن پاک کی مبینہ بےحرمتی کے الزام پر اینٹوں کے بھٹے پر کام کرنے والے مسیحی جوڑے کو تشدد کے بعد بھٹے میں زندہ جلا دیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔