کھانے کے دوران فون کوچکنائی سے بچانے کے لیے "کی بورڈ" والی ٹرے تیار

ویب ڈیسک  جمعـء 22 مئ 2015
ٹرے کی موٹائی  4 ملی میٹر ہے جو اتنی ہلکی ہے کہ اسے تہہ بھی کیا جاسکتا ہے،
فوٹو فائل

ٹرے کی موٹائی 4 ملی میٹر ہے جو اتنی ہلکی ہے کہ اسے تہہ بھی کیا جاسکتا ہے، فوٹو فائل

نیو یارک: برگر یا فرنچ فرائز جیسی چکنائی دار اسنیکس کے کھانے کے دوران اگراچانک آپ کے موبائل فون پر کوئی ضروری پیغام آجائے اس دوران آپ کو ضروری فون کرنا ہو تو آپ ہاتھ صاف کرنے کے لیے ٹشو پیپر کی تلاش میں لگ جاتے ہیں اور ٹشو نہ ملنے پر آپ کی پریشانی بڑھ جاتی ہے کیونکہ موبائل فون کو چکناہٹ سے بچانا بھی ضروری ہے لیکن اب آپ کی یہ پریشانی دور ہوجائے گی کیونکہ امریکی فاسٹ فوڈ کمپنی نے ایسی ٹرے بنالی ہے جس پر لگا “کی بورڈ” آپ کے موبائل کے “کی بورڈ” کا کام دے گا جس سے آپ کھانے کے دوران با آسانی میسج بھی کرسکیں گے۔

امریکی فاسٹ فوڈ کمپنی نے ایسی ہلکی پھلکی ٹرے تیارکرلی ہے جس میں کی بورڈ بھی ہے جو بلیو ٹوتھ کے ذریعے آپ کے موبائل سے منسلک ہوجائے گا جس کے بعد آپ کو اپنے موبائل کا کی بورڈ استعمال کرنے کی ضرورت نہیں بلکہ اس ٹرے کے کی بورڈ سے اپنا پیغام لکھیں اور کھانے سے بھی سے لطف اندوز ہوتے رہیں۔

ٹرے کو تیار کرنے والی فاسٹ فوڈ کمپنی کا کہنا ہے کہ ٹرے کی موٹائی  4 ملی میٹر ہے جو اتنی ہلکی ہے کہ اسے تہہ بھی کیا جاسکتا ہے جب کہ اسے ٹرے ٹائپر کا نام دیا گیا ہے۔ اس ہلکی پھلکی ٹرے کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں پیپرمیٹس کا استعمال کیا گیا ہے اوراسے یو بی ایس پورٹ سے ری چارج بھی کیا جاسکتا ہے۔ کمپنی کی جانب سے جرمنی میں اپنے نئے ریسٹورنٹ کے افتتاح کے موقع پر عوام کو یہ ٹرے مفت فراہم کی گئی جسے گاہکوں نے بے حد پسند کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔