پاکستان کے وہ نامورسیاست دان جوماضی میں شوبزسے وابستہ رہے

ویب ڈیسک  اتوار 24 مئ 2015
سیاسی جماعتوں میں کئی نامور سیاست دان ایسے ہیں جو ماضی میں شوبزسے وابستہ رہے۔فوٹو فائل

سیاسی جماعتوں میں کئی نامور سیاست دان ایسے ہیں جو ماضی میں شوبزسے وابستہ رہے۔فوٹو فائل

کراچی: پاکستان میں سیاسی جماعتوں کوبڑی مقبولیت حاصل ہے جس کیے باعث ملکی سیاسی میدان  میں ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد حصہ لے رہے ہیں جب کہ ان ہی سیاسی جماعتوں میں کئی نامور سیاست دان ایسے ہیں جو ماضی میں شوبزسے وابستہ رہے ہیں تاہم کئی اداکارشوبز کی دنیا میں کوئی مقام نہ بناسکے لیکن  سیاست کے میدان میں شہرت کی بلندیوں پرپہنچ گئے۔

آصف علی زرداری

http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/05/zardari2.jpg

آصف علی زرداری پاکستانی سیاست کا اہم نام ہیں ملک میں مفاہمت کی سیاست کے ماہر سمجھے جانے والے آصف زرداری پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین ہیں  اور صدرپاکستان بھی رہ چکے ہیں۔ اپنی تقریروں میں سیاسی اداکاروں کی کھچائی کرنے والے آصف علی زرداری  کے بارے میں جان کر آپ کو یہ حیرت ہوگی کہ وہ حقیقت میں اداکار بھی رہ چکے ہیں۔ انہوں نے 1969 میں ریلیز ہونےوالی فلم ’’سالگرہ‘‘ میں  لالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کے بچپن کا کردار خوب نبھایا تھا جسے شائقین سمیت  فلمی پنڈتوں نے بھی بے حد سراہاتھا۔ اداکاری کی صلاحیتوں سے مالا مال چھوٹے ہیروفلمی کیریئر میں آگے تو نہ بڑھ سکے لیکن آج پاکستان کی سیاست میں ایک ممتازمقام ضروررکھتے ہیں۔

 

طارق عزیز

http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/05/tariq-aziz.jpg

پاکستان کی سیاست میں ایک اورممتاز شخصیت طارق عزیز بھی سیاسی میدان میں قدم رکھنے سے قبل اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں انہوں نے  لالی ووڈ کی فلموں ’’انسانیت ‘‘ اور ’’ہار گیا انسان‘‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ طارق عزیزفنی زندگی کی طرح سیاسی میدان میں بھی کافی سرگرم رہے اور انہوں نے پاکستان پیپلزپارٹی  کے پلیٹ فارم سے  سیاسی کیرئیرکا آغاز کیا اس کے بعد مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوئے جب کہ 1996میں لاہور سے  قومی اسمبلی کے رکن بھی منتخب ہوئے۔

فوزیہ وہاب

http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/05/fozia-wahab.jpg

پاکستان پیپلزپارٹی کی سابق سیکریٹری اطلاعات اورگھن گھرج دار گفتگو کے لیے مشہوررہنما مرحومہ فوزیہ وہاب بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی تھیں انہوں نے سیاسی دنیا میں قدم رکھنے سے قبل پی ٹی وی کے  ڈرامہ سیریل میں’’کُہر‘‘ میں ہیرو کی کزن کاکردار اداکیا تھا۔ حسینہ معین کاتحریر کردہ یہ سیریل ڈرامہ 1992-1991 میں نشر ہواجب کہ ڈرامے کے ہیرو معروف ماڈل جنید بٹ تھے اس ڈرامے میں انہوں نے اپنی تندو تیز مزاج کے برخلاف ایک سنجیدہ خاتون کا کردار اداکیا تھا جب کہ پاکستانی سیاست کی اہم کھلاڑی 17 جون 2012 کو علالت کے باعث جہان فانی سےکوچ کرگئیں۔

مسرت شاہین

 http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/05/musarrat.jpg

پشتو فلموں کی معروف اداکارہ مسرت شاہین پاکستانی سیاست میں کسی تعارف کی محتاج نہیں جتنا نام انہوں نے پشتوفلموں میں اداکاری سے کمایااتنا ہی بڑانام انہوں نے پاکستانی سیاست میں مولانا فضل الرحمان کے مدمقابل انتخابات میں لڑکر کمایا۔ پشتوفلموں کو خیرباد کہہ کرسیاست میں آنے والی معروف اداکارہ مسرت شاہین نے  20 سے زائد سپرہٹ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

کنول نعمان  

http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/05/kanwal-nauman.jpg

مسلم لیگ (ن) کی رہنما اوررکن پنجاب اسمبلی کنول نعمان نے بھی شوبز کی دنیا سے سیاست میں قدم رکھا انہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز1987میں  کیا جس کے بعد مسلسل 23 سال شوبز جگمگاتی کی دنیا سے منسلک رہیں اورمعروف ڈراموں’’ پیاس‘‘ ’’کھوجی‘‘ اور ’’ شناخت‘‘ سمیت  کئی میں اداکاری کے جوہر دکھائے جنہیں شائقین نے بے حد پسند کیا ۔ کنول نعمان 2013 کے عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ سے پنجاب اسمبلی کی رکن منتخب ہوئیں اور اب شوبزسے مکمل کنارہ کشی اختیارکرکے سیاست کے عملی میدان میں سرگرم ہیں۔

حمزہ علی عباسی

http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/05/hamza.jpg

پاکستان کی نوجوان نسل کے پسندیدہ اداکارحمزہ علی عباسی بھی ادکاری کے بعد سیاست کے میدان میں بھی قدم جماچکے ہیں پاکستان کے معروف ڈرامہ سیریل ’’پیارے افضل ‘‘سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے اداکارحمزہ علی عباسی پاکستان تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے سیاسی میدان میں سرگرم ہیں۔ حمزہ علی عباسی نے ٹی وی ڈراموں کے علاوہ پاکستانی فلموں ’’وار‘‘ اور’’میں ہوں شاہد آفریدی‘‘میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

 

شرمیلا فاروقی

http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/05/sharmila.jpg

پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی بھی ماضی میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں انہوں نے  ڈرامہ سیریل ’’پانچواں موسم‘‘ میں اداکاروں اعجاز اسلم، طلعت حسین،عبداللہ کادوانی اور گلاب چانڈیو کے ساتھ مل کر اداکاری کے جوہر دکھائے جب کہ انہوں نے سیاسی کیرئیرکا آغاز پاکستان پیپلزپارٹی کے پلیٹ فارم سے کیا۔ شرمیلا فاروقی 2013 کے عام انتخابات میں رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئیں جو تاحال اسمبلی میں فعال کرداراداکررہی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔