کوئٹہ میں فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکا، 3 اہلکاروں سمیت 8 افراد زخمی

ویب ڈیسک  جمعـء 22 مئ 2015
دھماکا خیز مواد سڑک کے کنارے نصب کیا گیا تھا،پولیس،    فوٹو:پی پی آئی

دھماکا خیز مواد سڑک کے کنارے نصب کیا گیا تھا،پولیس، فوٹو:پی پی آئی

کوئٹہ: کیچی بیگ کے علاقے میں فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 3 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کیچی بیگ کے علاقے سے گزررہی تھی کہ سڑک کنارے نصب بارودی مواد زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 3 اہلکاروں سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے۔ واقعے کے فوری بعد امدادی ٹیمیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی جب کہ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ایس پی سریاب کے مطابق دھماکا خیز مواد سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا جس کے پھٹنے سے فورسز کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی تاہم ایف سی اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کرواقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔