چارسدہ میں مسجد میں خودکش حملہ، 4 افراد زخمی

ویب ڈیسک  ہفتہ 23 مئ 2015
دھماکے فوری بعد امدادی کارروائیاں شروع کرکے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا، فوٹو:ایکسپریس نیوز

دھماکے فوری بعد امدادی کارروائیاں شروع کرکے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا، فوٹو:ایکسپریس نیوز

چارسدہ: شب قدر میں مسجد میں خودکش حملے کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے جب کہ حملہ آور مسجد کا سابق پیش امام تھا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چارسدہ کے علاقے شب قدر کی کونڑا کالونی میں مسجد میں خودکش حملے کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے، دھماکے فوری بعد امدادی کارروائیاں شروع کرکے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

اسپتال ذرائع کےمطابق زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جب کہ ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔  پولیس کے مطابق خودکش حملہ آور مسجد کا سابق پیش امام تھا جس کی شناخت نعیم اللہ کے نام سے ہوئی ہے جب کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھا کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔