کراچی اسٹاک مارکیٹ میں مندی سے انڈیکس 12پوانٹس نیچے

بزنس رپورٹر  ہفتہ 23 مئ 2015
 کاروباری حجم جمعرات کی نسبت6.06 فیصد کم رہا اور مجموعی طور پر7 کروڑ54 لاکھ68 ہزار320 حصص کے سودے ہوئے۔فوٹو: آن لائن/فائل

کاروباری حجم جمعرات کی نسبت6.06 فیصد کم رہا اور مجموعی طور پر7 کروڑ54 لاکھ68 ہزار320 حصص کے سودے ہوئے۔فوٹو: آن لائن/فائل

 کراچی: کراچی اسٹاک ایکس چینج میں جمعہ کو بھی غیریقینی صورتحال برقراررہنے کے سبب معمولی اتارچڑھائو کے بعد مندی غالب رہی۔

مندی سے53.53 فیصد حصص کی قیمتیں گرگئیں جبکہ سرمایہ کاروں کے 18 ارب28 کروڑ10 لاکھ91 ہزار124 روپے ڈوب گئے۔ بعض شعبوں کی کمپنیوں میں نچلی قیمتوں پر خریداری بڑھنے سے ایک موقع پر132.29 پوائنٹس کی تیزی بھی رونما ہوئی لیکن اس دوران فوری منافع کے حصول پر رحجان غالب ہونے سے تیزی مندی میں تبدیل ہوگئی۔

نتیجتا کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس12.12 پوائنٹس کی کمی سے32605.62 ہوگیا جبکہ اس کے برعکس کے ایس ای30 انڈیکس26.43 پوائنٹس کے اضافے سے20770.25 اور کے ایم آئی30 انڈیکس88.32 پوائنٹس کے اضافے سے53438.79 ہوگیا۔ کاروباری حجم جمعرات کی نسبت6.06 فیصد کم رہا اور مجموعی طور پر7 کروڑ54 لاکھ68 ہزار320 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار325 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں129 کے بھائو میں اضافہ 174 کے داموں میں کمی اور22 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

جن کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ان میں خیبرٹوبیکو کے بھائو13.50 روپے بڑھ کر284 روپے اور فروز سنز لیب کے بھائو10.35 روپے بڑھ کر562.80 روپے ہوگئے جبکہ پاکستان ٹوبیکو کے بھائو45.15 روپے کم ہوکر857.85 روپے اور آئسلینڈ ٹیکسٹائل کے بھائو 34.80 روپے کم ہوکر665.10 روپے ہوگئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔