- پولیس سرپرستی میں اسمگلنگ کی کوشش؛ سندھ کے سابق وزیر کی گاڑی سے اسلحہ برآمد
- ساحل پر گم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی
- آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
- رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا
- کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- ججوں کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گزشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
بھارت سمیت4ممالک کا سارک انویسٹمنٹ کانفرنس میں شرکت سے انکار
اسلام آباد: بھارت سمیت چار ممالک نے یکم جون 2015 کو پاکستان میں ہونے والی سارک انویسٹمنٹ کانفرنس میں شرکت سے انکار کردیا ہے جس کے باعث سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام دو جون کو پاکستان میں بُلایا جانے والا سارک انویسٹمنٹ کونسل کا اجلاس ملتوی کردیا گیا ہے۔
اس ضمن میں ذرائع نے بتایا کہ سارک انویسٹمنٹ کونسل کا اجلاس طے شدہ شیڈول کے مطابق اس سال پاکستان میں ہونا تھا جس کے لیے تمام تر انتظامات مکمل کرلیے گئے تھے لیکن بھارت، بنگلہ دیش،بھوٹان اور مالدیپ نے سارک انویسٹمنٹ کونسل کے اجلاس میں شرکت سے انکار کردیا ہے جس کے باعث کونسل کا کورم پورا نہیں ہوسکا اور کورم پورا نہ ہونے کے باعث یہ کانفرنس ملتوی کردی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سارک انویسٹمنٹ کونسل کے اجلاس کے لیے آٹھ سارک ممالک میں سے پانچ ممالک کی شمولیت لازمی ہوتی ہے اور اگر پانچ ممالک کی شرکت نہ ہو تو کورم پورا نہیں ہوتا اور کورم پورا کیے بغیر سارک انویسٹمنٹ کونسل کا اجلاس نہیں ہوسکتا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت سمیت مذکورہ ممالک نے پاکستان میں امن و امان کی صورتحال کو جواز بناکر کونسل کے اجلاس میں شرکت سے معذرت کی ہے جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ دوجون کو سارک چیمبر آف کامرس کے تحت پاکستان میں بلائی جانے والی سارک انویسٹمنٹ کونسل کے اجلاس میں سارک ممالک سے سو کے لگ بھگ سرمایہ کاروں و صنعتکاروں نے شرکت کرنا تھی۔ یہ اجلاس سارک ممالک کے درمیان بزنس ٹو بزنس تجارتی تعلقات کے فروغ کے لیے انتہائی اہم پلیٹ فارم ہے۔
اس سے قبل اس کونسل کا اجلاس بھارت میں منعقد ہوچکا ہے اور اب یہ اجلاس دو جون سے پاکستان میں شروع ہونا تھا جو کہ مذکورہ ممالک کی جانب سے شرکت سے معذرت کرنے پر ملتوی کردیا گیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔