زرمبادلہ ذخائر میں 98لاکھ ڈالر کا اضافہ

بزنس رپورٹر  ہفتہ 23 مئ 2015
اسٹیٹ بینک کی جانب سے گزشتہ ہفتے بیرونی قرضوں کی مد میں 6کروڑ30لاکھ ڈالر کی ادائیگیاں کی گئیں۔فوٹو: اے ایف پی/فائل

اسٹیٹ بینک کی جانب سے گزشتہ ہفتے بیرونی قرضوں کی مد میں 6کروڑ30لاکھ ڈالر کی ادائیگیاں کی گئیں۔فوٹو: اے ایف پی/فائل

 کراچی: ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران98لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق15مئی کو اختتام پذیر ہونے والے ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 17 ارب 73 کروڑ93لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 17 ارب 74 کروڑ 91لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے گزشتہ ہفتے بیرونی قرضوں کی مد میں 6کروڑ30لاکھ ڈالر کی ادائیگیاں کی گئیں۔

جس کے نتیجے میں مرکزی بینک کے ذخائر 3 کروڑ 82 لاکھ ڈالر کمی سے 12 ارب 54 کروڑ99لاکھ ڈالر کی سطح سے گر کر 12ارب 51 کروڑ17لاکھ ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 4کروڑ80لاکھ ڈالر اضافے سے 5ارب 18 کروڑ94لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 5 ارب 23 کروڑ74لاکھ ڈالر کی سطح پر ریکارڈ کیے گئے۔ اس عرصے میں کسی قسم کے قابل ذکر انفلوز ریکارڈ نہیں کیے گئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔