- پولر آئس کا پگھلاؤ زمین کی گردش، وقت کی رفتار سست کرنے کا باعث بن رہا ہے، تحقیق
- سندھ میں کتوں کے کاٹنے کی شکایت کیلئے ہیلپ لائن 1093 بحال
- کراچی: ڈکیتی کا جن قابو کرنے کیلیے پولیس کا ایکشن، دو ڈاکو ہلاک اور پانچ زخمی
- کرپٹو کے ارب پتی ‘پوسٹربوائے’ کو صارفین سے 8 ارب ڈالر ہتھیانے پر 25 سال قید
- گٹر میں گرنے والے بچے کی والدہ کا واٹر بورڈ پر 6 کروڑ ہرجانے کا دعویٰ
- کرپٹو کرنسی فراڈ اسکینڈل میں سام بینک مین فرائڈ کو 25 سال قید
- کراچی، تاجر کو قتل کر کے فرار ہونے والی بیوی آشنا سمیت گرفتار
- ججز کے خط کی انکوائری، وفاقی کابینہ کا اجلاس ہفتے کو طلب
- امریکا میں آہنی پل گرنے کا واقعہ، سمندر سے دو لاشیں نکال لی گئیں
- خواجہ سراؤں نے اوباش لڑکوں کے گروہ کے رکن کو پکڑ کر درگت بنادی، ویڈیو وائرل
- پی ٹی آئی نے ججز کے خط پر انکوائری کمیشن کو مسترد کردیا
- عدالتی امور میں ایگزیکٹیو کی مداخلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، فل کورٹ اعلامیہ
- وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
- نوڈیرو ہاؤس عارضی طور پر صدرِ مملکت کی سرکاری رہائش گاہ قرار
- یوٹیوبر شیراز کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات
- حکومت کا بجلی کی پیداواری کمپنیوں کی نجکاری کا فیصلہ
- بونیر میں مسافر گاڑی کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق
- بجلی 2 روپے 75 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا
- حکومت نے 2000 کلومیٹر تک استعمال شدہ گاڑیاں درآمد کرنے کی اجازت دیدی
لارڈز ٹیسٹ؛ کیویزنے 2 وکٹوں پر 303رنز بنالئے
لندن: لارڈز ٹیسٹ میں کیویز نے انگلینڈ کو کرارا جواب دیتے ہوئے 2 وکٹ پر 303رنز جوڑلیے، کین ولیمسن 92 اور روس ٹیلر47رنز کے ساتھ ڈٹے ہوئے ہیں، دونوں کے درمیان اب تک تیسری وکٹ کیلیے 155رنز کی شراکت بن چکی، انگلینڈ کی برتری اب محض 86رنز باقی رہ گئی، اس سے قبل میزبان ٹیم کی پہلی اننگز 389 رنز پر تمام ہوگئی۔
معین علی 58رنز بناکر پویلین واپس ہوئے، ٹرینٹ بولٹ اور میٹ ہنری نے 4،4 وکٹیں آپس میں بانٹ لیں۔تفصیلات کے مطابق لارڈز ٹیسٹ میںنیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو کرارا جواب دیتے ہوئے 2 وکٹ پر 303رنز اسکور بورڈ پرسجادیے، وکٹ پرموجود کین ولیمسن(92) اور روس ٹیلر(47) کے درمیان تیسری وکٹ کیلیے155 رنز کی شراکت نے انگلش بولرز کے حوصلے پست کردیے۔
کیوی اوپنر مارٹن گپٹل 115 گیندوں پر 70رنز بنانے کے بعد براڈ کی گیند پر بیلنس کا کیچ بنے، ٹام لیتھم 59 کو معین علی نے ایل بی ڈبلیو کیا۔ اس سے قبل انگلش ٹیم نے اپنی پہلی نامکمل اننگز کو 354-7 سے جاری کیا اور اس کے تین اختتامی پلیئرز مجموعے 35رنز کا اضافہ ممکن بناسکے، معین علی 58رنز بناکر پویلین واپس ہوئے، براڈ3 اور جیمز اینڈرسن نے میدان بدر ہونے سے قبل 11رنز اپنے نام درج کرائے، مارک ووڈ8 پر ناٹ آئوٹ رہے، ٹرینٹ بولٹ اور میٹ ہنری نے 4،4 کھلاڑیوں کو پویلین چلتا کیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔