بھارت طاقت سے کشمیریوں کی آوازدبا نہیں سکتا، آصف زرداری

اسٹاف رپورٹر  ہفتہ 23 مئ 2015
سرینگر میں کشمیری مظاہرین پربھارتی فوج کی جانب سے تشدداورگرفتاریاں قابل تشویش ہے۔  فوٹو : ایکسپریس

سرینگر میں کشمیری مظاہرین پربھارتی فوج کی جانب سے تشدداورگرفتاریاں قابل تشویش ہے۔ فوٹو : ایکسپریس

 کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدرآصف علی زرداری نے سرینگرمیں مظاہرین پربھارتی فوج کی جانب سے طاقت کے استعمال پرتشویش کااظہارکیاہے۔

مظاہرے میں کچھ کشمیری لیڈروں کوگرفتار بھی کیا گیا۔جمعے کوآزاد جمووکشمیرکے وزیراعظم چوہدری عبدالمجیداوروزیر خزانہ لطیف اکبرنے بلاول ہاؤس کراچی میں سابق صدر سے ملاقات کی۔سابق صدرنے کہا کہ طاقت کااستعمال اور تشدد سے کشمیری عوام کی آوازکودبایانہیں جاسکتا۔اس ملاقات میں آزاد جموں وکشمیرکے آئندہ بجٹ کے بارے میں بھی غورکیاگیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔