پروفیسرکا مردہ جسم کوزندہ کرنے کا کامیاب تجربہ کرنے کا دعویٰ

آئی این پی  ہفتہ 23 مئ 2015
یہ وہ طریقہ کار ہے جس کی آزمائش ابھی تک جانوروں پر ہی ہوئی,فوٹو: فائل

یہ وہ طریقہ کار ہے جس کی آزمائش ابھی تک جانوروں پر ہی ہوئی,فوٹو: فائل

واشنگٹن: امریکی یونیورسٹی کے پروفیسر پیٹر رہیی نے مردہ جسم کو زندہ کرنے کا کامیاب تجربہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ایری زونا یونیورسٹی کے پروفیسر پیٹر رہیی نے دعویٰ کیا کہ جب آپ کے جسم کا درجہ حرارت 10 سینٹی گریڈ ہوجائے، کوئی دماغی سرگرمی، دل کی دھڑکن، خون کی گردش غرض سب کچھ تھم جائے اور ہرایک یہ مان لے کہ آپ مرچکے ہیں مگر ہم پھر بھی آپ کو زندگی کی جانب واپس لا سکتے ہیں۔

پروفیسر پیٹر نے میری لینڈ یونیورسٹی کے پروفیسر سیموئل ٹیشرمین کے ساتھ مل کر یہ ثابت کیا ہے کہ جسمانی افعال کو ایک وقت میں کئی گھنٹوں تک معطل یا بند رکھا جاسکتا ہے۔ یہ وہ طریقہ کار ہے جس کی آزمائش ابھی تک جانوروں پر ہی ہوئی اور اس میں زخمی ہوجانے والے جسم سے خون کو نکال کر اس ٹھنڈے کھارے پانی سے تبدیل کردیا جاتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔