پنجاب کی مختلف جیلوں میں 2 مجرموں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا

ویب ڈیسک  ہفتہ 23 مئ 2015
سانحہ پشاور کے بعد سے اب تک سزائے موت کے 100 سے زائد قیدیوں کو تختہ دار پر لٹکایا جاچکا ہے۔   فوٹو: فائل

سانحہ پشاور کے بعد سے اب تک سزائے موت کے 100 سے زائد قیدیوں کو تختہ دار پر لٹکایا جاچکا ہے۔ فوٹو: فائل

لاہور / ساہیوال: پنجاب کی مختلف جیلوں میں سزائے موت کے مزید 2 قیدیوں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں 2 افراد کے قتل میں سزا یافتہ ارشد کو پھانسی دی گئی، مجرم نے 1991میں 2افراد کو قتل کیا تھا۔سینٹرل جیل ساہیوال میں بھی ایک شخص کو قتل کرنے پر مجرم محمد وزیر کو اس کے منطقی انجام تک پہنچا دیا گیا۔

واضح رہے کہ سانحہ پشاور کے بعد سے اب تک سزائے موت کے 100 سے زائد قیدیوں کو تختہ دار پر لٹکایا جاچکا ہے جن میں دہشت گرد بھی شامل ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔