عمران خان کا پارٹی انتخابات میں دھاندلی کے مرتکب عہدیداروں کو ہٹانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک  ہفتہ 23 مئ 2015
عمران خان نے چوہدری سرورکو پنجاب میں اہم عہدہ دینے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔  فوٹو: فائل

عمران خان نے چوہدری سرورکو پنجاب میں اہم عہدہ دینے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے وجہیہ الدین ٹریبونل کی رپورٹ کے تحت پارٹی انتخابات میں دھاندلی اور بے ضابطگیوں کے مرتکب پارٹی عہدیداروں کو ہٹانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ایکپسریس نیوز کے مطابق بنی گالہ میں عمران خان کی سربراہی میں تحریک انصاف کے رہنماؤں کے اجلاس میں پارٹی انتخابات سے متعلق وجییہ الدین ٹریبونل کی رپورٹ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، اجلاس کے دوران عمران خان نے دیگر رہنماؤں کو آگاہ کیا کہ انہوں نے گزشتہ انتخابات کے تحت منتخب ہونے والے پارٹی عہدیداروں کو ہٹانے اوران کی جگہ مقامی اور صوبائی سطح پر عبوری سیٹ اپ لانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق گورنرپنجاب چوہدری سرور کوپنجاب میں اہم عہدہ دیئے جانے کا امکان ہے جب کہ پارٹی کے عبوری سیٹ اپ کی نگرانی میں خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کے بعد پارٹی الیکشن کرائے جائیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔