مسلم لیگ (ن) نے اقتدارکے حصول کے لئے عوام کودھوکہ دیا ہے،خورشید شاہ

ویب ڈیسک  ہفتہ 23 مئ 2015
 ملک میں 18 گھنٹے تک ہونے والی لوڈ شیڈنگ کے باعث شہری عذاب کی زندگی گذار رہے ہیں,خورشید شاہ,فوٹو: فائل

ملک میں 18 گھنٹے تک ہونے والی لوڈ شیڈنگ کے باعث شہری عذاب کی زندگی گذار رہے ہیں,خورشید شاہ,فوٹو: فائل

سکھر: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے اقتدار کے حصول کے لئے عوام کو دھوکہ دیا ہے۔

سکھرمیں میڈیا سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ ملک میں 18 گھنٹے تک ہونے والی لوڈ شیڈنگ کے باعث شہری عذاب کی زندگی گذار رہے ہیں، نوازحکومت نے بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کرنے کی یقین دہانی پرعوام سے ووٹ لئے لیکن لوڈ شیڈنگ کے خاتمے سمیت عوام سے کئے ہوئے کئی وعدے پورے نہی کئے،24 گھنٹے، 3 ماہ اور 6 چھ ماہ میں بجلی بحران کا خاتمہ کرنے کا دعوی کرنے والے اب بجلی کے بحران سے نمٹنے کے لئے 3 سال کا وقت مانگ رہے ہیں، لاہور میں احتجاج کے دوران ہاتھ سے پنکھا جھلنے والے بھی کہیں غائب ہوگئے ہیں۔

قائد حزب اختلاف نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن نے ماڈل ٹاؤن واقعے کی تحقیقات کے بعد وزیر اعلٰی پنجاب شہباز شریف اور رانا ثنا اللہ کو بری کیا ہے،طاہرالقادری کو تحقیقات پراعتماد نہیں تو وہ عدالت سے رجوع کرسکتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔