چیرمین تحریک انصاف عمران خان کا پارٹی میں عبوری سیٹ اپ لانے کا اعلان

ویب ڈیسک  ہفتہ 23 مئ 2015
جوڈیشل کمیشن  پر پورا اعتماد ہے اور اس کا جو بھی نتیجہ ہوگا اسے قبول کریں  گے، چیرمین پی ٹی آئی، فوٹو:ایکسپریس نیوز

جوڈیشل کمیشن پر پورا اعتماد ہے اور اس کا جو بھی نتیجہ ہوگا اسے قبول کریں گے، چیرمین پی ٹی آئی، فوٹو:ایکسپریس نیوز

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے پارٹی میں عبوری سیٹ اپ کا اعلان کردیا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ جسٹس (ر)وجیہہ الدین کے فیصلے کو قبول کرتے ہوئے پارٹی میں تمام عہدے ختم کردیئے ہیں جس کے بعد پنجاب میں چوہدری سرور،سندھ میں عارف علوی ،خیبرپختونخوامیں یوسف ایوب اوربلوچستان میں ہمایوں جوگیزئی کو پارٹی کا آرگنائزر مقرر کیا گیا جب کہ مرکز میں مشاورتی اورسیاسی کمیٹیاں قائم کی جائیں گی اور پارٹی انتخابات سے قبل عبوری عہدیدارمقررکیے جائیں گے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن  پر پورا اعتماد ہے اور اس کا جو بھی نتیجہ ہوگا اسے قبول کریں  گے۔ انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن میں بہت سی ایسی  چیزیں سامنے آئی ہیں جو آج سے پہلے کبھی نہیں آئی تھیں تاہم ابھی تومیچ شروع ہواہے اور پہلافیزچلاہے جس کے بعد دوفیزباقی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔