پاکستان سے دہشت گردی کا مقابلہ دہشت گردی سے کریں گے، بھارتی وزیر دفاع کی ہرزہ سرائی

ویب ڈیسک  ہفتہ 23 مئ 2015
دہشت گردوں کا مقابلہ دہشت گرد تیار کرے کیا جائے گا،بھارتی وزیر دفاع فوٹو:فائل

دہشت گردوں کا مقابلہ دہشت گرد تیار کرے کیا جائے گا،بھارتی وزیر دفاع فوٹو:فائل

نئی دلی: بھارتی وزیر دفاع منوہر پاریکر نے پاکستان کے خلاف  ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرحد پار سے ہونے والی دہشت گردی کا مقابلہ وہاں دہشت گرد بھیج کر ہی کیا جا سکتا ہے۔

بھارتی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے میں  وزیر دفاع منوہر پاریکر  نے کہا کہ ایک اور ممبئی حملے کو روکنے کے لیے ضروری ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے دہشت گرد تیار کئے جائیں اور  سرحدوں پر دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کی بجائے دہشت گرد تیار کرکے سرحد پاربھیجے جائیں اورہمیں ایسا ہی کرنا چاہئے۔

بھارتی وزیردفاع کا کہنا  تھاکہ ممبئی حملوں جیسے واقعات کو روکنے کا بہترین جواب اس کے خلاف پہلے سے منصوبہ بندی ہے اور  فوج کو حکم دے دیا گیا ہے کہ وہ سرحد پاردخل اندازی کا اسی انداز میں جواب دے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔