سابق صدر مرسی کے خلاف توہین عدالت کے نئے مقدمے کی سماعت کا آغاز

اے پی پی  اتوار 24 مئ 2015
مرسی اپنی تقاریر، انٹرویوز اور سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر جاری کردہ بیانات اور پیغامات میں توہین عدالت کے مرتکب ہوئے تھے۔فوٹو: رائٹرز/فائل

مرسی اپنی تقاریر، انٹرویوز اور سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر جاری کردہ بیانات اور پیغامات میں توہین عدالت کے مرتکب ہوئے تھے۔فوٹو: رائٹرز/فائل

قاہرہ: مصر کے معزول صدر محمد مرسی اور متعدد رہنماؤں کے خلاف توہین عدالت کے ایک نئے مقدمے کی سماعت کا آغاز ہو گیا ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق مجموعی طور پر 26 افراد پر الزام ہے کہ وہ اپنی تقاریر، انٹرویوز اور سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر جاری کردہ بیانات اور پیغامات میں توہین عدالت کے مرتکب ہوئے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔