- اسلام آباد میں لڑکی کو کار کے اندر فائرنگ کے باہر پھینک دیا گیا
- کراچی؛ پیپلز پارٹی نے سول ہسپتال کے توسیعی منصوبے کا عندیہ دےدیا
- کچے میں ڈاکوؤں کو اسلحہ کون دیتا ہے؟، سندھ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا
- ڈاکٹروں نے بشریٰ بی بی کی ٹیسٹ رپورٹس نارمل قرار دے دیں
- دوسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا نیوزی لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
- جعلی حکومت کو اقتدار میں رہنے نہیں دیں گے، مولانا فضل الرحمان
- ضمنی انتخابات میں پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کو تعینات کرنے کی منظوری
- خیبرپختوا میں گھر کی چھت گرنے کے واقعات میں دو بچیوں سمیت 5 افراد زخمی
- درجہ بندی کرنے کیلئے یوٹیوبر نے تمام امریکی ایئرلائنز کا سفر کرڈالا
- امریکی طبی اداروں میں نسلی امتیازی سلوک عام ہوتا جارہا ہے، رپورٹ
- عمران خان کا چیف جسٹس کو خط ، پی ٹی آئی کو انصاف دینے کا مطالبہ
- پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی، شوہر کو تین ماہ قید کا حکم
- پشاور میں معمولی تکرار پر ایلیٹ فورس کا سب انسپکٹر قتل
- پنجاب میں 52 غیر رجسٹرڈ شیلٹر ہومز موجود، یتیم بچوں کا مستقبل سوالیہ نشان
- مودی کی انتخابی مہم کو دھچکا، ایلون مسک کا دورہ بھارت ملتوی
- بلوچستان کابینہ نے سرکاری سطح پر گندم خریداری کی منظوری دیدی
- ہتھیار کنٹرول کے دعویدارخود کئی ممالک کو ملٹری ٹیکنالوجی فراہمی میں استثنا دے چکے ہیں، پاکستان
- بشریٰ بی بی کا عدالتی حکم پر شفا انٹرنیشنل اسپتال میں طبی معائنہ
- ویمن ون ڈے سیریز؛ پاک ویسٹ انڈیز ٹیموں کا کراچی میں ٹریننگ سیشن
- محکمہ صحت پختونخوا نے بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کی اجازت مانگ لی
مقبوضہ کشمیر میں مظاہرین پر بھارتی فورسز کی اندھا دھند فائرنگ سے متعدد افراد زخمی
سری نگر: مقبو ضہ کشمیر میں پرامن مظاہرین پر بھارتی فورسزکی اندھادھند فائرنگ اور وحشیانہ تشدد سے متعدد کشمیری زخمی ہوگئے۔
بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی ضلع بارہ مولہ کے علاقے پلہالن میں پرامن مظاہرین پر پیلٹ بندوق سے فائرنگ کے نتیجے میں ایک کم عمر طالب علم شدید زخمی ہوا ہے۔ شہدائے حول کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے پلہالن میں لوگوں نے احتجاجی مظاہرے کیے، بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے ہائر سیکنڈری اسکول پلہالن کے نزدیک مظاہرین پر پیلٹ بندوقوں سے اندھا دھند فائرنگ کی۔
جس کے نتیجے میں دسویں جماعت کا طالب علم حامد بٹ پیلٹ لگنے سے شدید زخمی ہوگیا، حامد مظاہرے کا حصہ نہیں تھا بلکہ وہ ایک نزدیکی گائوں میں اپنے دوست سے ملنے جا رہا تھا پیلٹ لگنے سے حامد کے چہرے، سر اور پیشانی پر شدید زخم آئے، حامد کے والد نذیر احمد نے میڈیا کو بتایا کہ بیٹے کا مسخ شدہ چہرہ دیکھ کر سب اہل خانہ انتہائی خوفزہ ہو گئے۔
سری نگر صورہ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر فاروق جان نے کہاکہ لڑکے کے سر اور چہرے پر ایک سے زیادہ چھرے لگے ہیں جبکہ ایک آنکھ بھی سخت متاثر ہوئی ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں نے بھارتی پولیس اور فوجیوں کی طرف سے عام لوگوں پر پیلٹ گن کے وسیع پیمانے پر استعمال کی شدید مذمت کی ہے۔ پیلٹ بندوق کے بڑے پیمانے پر استعمال سے اب تک مقبوضہ علاقے میں درجنوں افراد کی بینائی متاثر ہوچکی ہے۔
دریں اثنابھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے سری نگر کے علاقے نوہٹہ میں بھی پر امن مظاہرین پر طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جس کے نتیجے میںمتعدد مظاہرین زخمی ہو گئے۔ علاوہ ازیں بھارتی ریاستی دہشت گردی کے خلاف جموں وکشمیر سالویشن موومنٹ نے سول لائنز سری نگر اور بڈگام میں زبردست احتجاجی مظاہرے کیے۔ مظاہرین نے اس موقع پر مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی بڑھتی ہوئی خلاف ورزیاں فوری طور پر بند کرنے اور سالویشن موومنٹ کے چیئرمین ظفر اکبر بٹ، مسرت عالم بٹ اور غیر قانونی طور پر نظر بند دیگر حریت رہنمائوں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔
ایک بیان میںحریت رہنما شبیر شاہ نے کہا کہ بھارت نہتے کشمیریوں کے خلاف بھرپور عسکری طاقت استعمال کر رہا ہے، حریت رہنماؤں پر جھوٹے مقدمات بنا کر جیلوں میں بند کیا جا رہا ہے، بھارتی مظالم کے خلاف عالمی برادری سفارتی مہم چلائے۔گیلانی فورم نے بزرگ رہنماسید علی گیلانی کی گھر میں مسلسل غیر قانونی نظر بندی کی مذمت کی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔