- پاکستان ویسٹ انڈیز ویمن ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا
- اسحاق ڈار کی پی ٹی آئی کو ساتھ کام کرنے کی پیش کش
- ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کی ٹرافی پاکستان پہنچ گئی، اسلام آباد میں رونمائی
- وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
- برطانیہ کا ایرانی ڈرون انڈسٹری پر نئی پابندیوں کا اعلان
- سزا اور جزا کے بغیر سرکاری محکموں میں اصلاحات ممکن نہیں، وزیر اعظم
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پاکستان کو مسلسل دوسری شکست
- حماس کی قید میں موجود اسرائیلی یرغمالی کی نئی ویڈیو جاری
- جامعہ کراچی میں قائم یونیسکو چیئرکے ڈائریکٹر ڈاکٹراقبال چوہدری سبکدوش
- تنزانیہ میں طوفانی بارشیں؛ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 155 افراد ہلاک
- ججز کو دھمکی آمیز خطوط؛ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ 30 اپریل کو سماعت کریگا
- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ مسترد کردی
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، چیف جسٹس فائز عیسیٰ
شردھا کپور ’’باغی‘‘ میں ٹائیگر شروف کی ہیروئن بن گئیں
ممبئی: بالی ووڈ فلم ’’اینی باڈی کین ڈانس 2‘‘ شردھا کپور کی اولین ترجیح ہے اس کے باوجود وہ فلم انڈسٹری میں خود کو زیادہ سے زیادہ مصروف رکھنے کی جدوجہد میں مصروف ہیں اور گزشتہ روز انہیں ا س سلسلہ میں ایک اور کامیابی حاصل ہوگئی ہے اطلاعات کے مطابق شردھا کپور کو فلم باگی میں ٹائیگر شروف کے ساتھ ہیروئن کاسٹ کرلیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کی کئی اداکارائیں جن میں کریتی سنون اور عالیہ بھٹ قابل زکر ہیں ساجد نڈیاڈوالا کی اس فلم میں کام کرنے کی خواہش مند تھیں مگر انہوں نے شردھا کپور کو ان سب پر ترجیح دی جس کے بعد 26 سالہ اداکارہ کے پاس ایک اور فلم کا اضافہ ہوگیا ہے۔ اس سلسلہ میں فلمساز ساجد نڈیاڈوالا جو بالی ووڈ میں ٹائیگر شروف کے سرپرست ہیں کا کہنا ہے کہ ان کی نئی فلم باغیوں اور ان کی سرگرمیوں کے متعلق ہے اور وہ اس میں نئی جوڑی کو سینما اسکرین پر متعارف کروانا چاہتے تھے اس لیے انہوں نے شردھا کو ٹائیگر کے مقابل اہم کردار میں کاسٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور مجھے مکمل طور پر یقین ہے کہ شردھا جو اپنی گزشتہ فلموں میں بہترین پرفارمنس دکھاچکی ہیں اس میں بھی مایوس نہیں کریں گی۔
ساجد ندیاڈ والا کا مذید کہنا تھا کہ ان کی نئی فلم 1990میں ریلیز ہونے والی سلمان خان اور نغمہ کی باغی کا سیکوئل نہیں ہے بلکہ اس کی کہانی اس سے بہت مختلف اور حقیقی واقعات پر مبنی ہے جسے آئندہ برس 15 اپریل کو سینما گھروں کی زینت بنایا جائے گا۔دوسری طرف شردھا کپور جو ان دنوں اپنی فلم اے بی سی ڈی2کی تشہیر میں مصروف ہیں کا کہنا ہے کہ ساجد نڈیاڈوالا کی فلم میں کام کرنا میرے لیے بہت بڑی کامیابی ہے اور انہوں نے مجھ پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اس پر پورا اترنا کی کوشش کروں گی ۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ فلم اے بی سی ڈی 2‘‘ کی ریلیز کے بعد کچھ عرصہ کے لیے کام سے وقفہ لوں گی مگر یہ عرصہ زیادہ نہیں ہوگا اور جلد ہی باغی کی شوٹنگ میں حصہ لینا شروع کردوں گی ۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔