حمیراارشد اور ان کے شوہردرمیان صلح کے لیے کوششیں تیزکردی گئیں

آئی این پی  پير 25 مئ 2015
احمد بٹ آج پیر کو عدالت میں پیش ہو کر حمیرا ارشد کی طرف سے خلع کے لیے دائر کیس میں اپنا بیان دیں گے۔فوٹو: فائل

احمد بٹ آج پیر کو عدالت میں پیش ہو کر حمیرا ارشد کی طرف سے خلع کے لیے دائر کیس میں اپنا بیان دیں گے۔فوٹو: فائل

لاہور: گلوکارہ حمیرا ارشد اور ان کے شوہر احمد بٹ کے در میان صلح کے لیے کوششیں تیز کر دی گئیں جب کہ احمد بٹ نے صلح کے لیے مکمل آمادگی کا اظہار کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حمیراارشد کی جانب سے احمد بٹ سے خلع کے لیے مقامی عدالت سے رابطے کے بعد سے دونوں کے مشتر کہ دوستوں نے صلح کے لیے کوشش تیز کر دی ہیں اور اس کے لیے احمد بٹ صلح کے لیے آمادہ ہوچکے ہیں اور امکان ہے کہ اس حوالے سے آئندہ چندروز میں صورتحال واضح ہو جائیگی۔ احمد بٹ آج پیر کو عدالت میں پیش ہو کر حمیرا ارشد کی طرف سے خلع کے لیے دائر کیس میں اپنا بیان دیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔