صوابی میں پاک فوج کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ

ویب ڈیسک  پير 25 مئ 2015
حادثے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ فوٹو : فائل

حادثے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ فوٹو : فائل

صوابی: پاک فوج کا تربیتی طیارہ پوٹھوہار نہر کے قریب گر کر تباہ ہوگیا تاہم حادثہ میں  پائلٹ اور معاون پائلٹ محفوظ رہے۔

ایکسپریس نیوز کےمطابق صوابی میں پوٹھوہار نہر کے قریب پاک فوج کا تربیتی طیارہ دوران پرواز گر کر تباہ ہوگیا تاہم حادثے میں پائلٹ اور معاون پائلٹ محفوظ رہے۔ حادثے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔