سلمیٰ آغا اور راج ببر 30 برس بعد ایک ساتھ بڑی اسکرین پر جلوے بکھیریں گے

ویب ڈیسک  پير 25 مئ 2015
راج ببر اور سلمیٰ آغا نے ایک ساتھ  نکاح اور سلمیٰ نامی فلموں میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔ فوٹو : فائل

راج ببر اور سلمیٰ آغا نے ایک ساتھ نکاح اور سلمیٰ نامی فلموں میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔ فوٹو : فائل

ممبئی: پاکستانی نژاد اداکارہ سلمیٰ آغا اور بھارتی اداکار راج ببر 30 سال بعد دوبارہ ایک ساتھ بڑی اسکرین پر جلوے بکھیریں گے۔

بھارتی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں بھارت کے لیجنڈ اداکار راج ببر کا کہنا تھا کہ ان سے خلیجی ملک کویت سے تعلق رکھنے والے ایک فلم ساز نے رابطہ کرتے ہوئے ایک فلم کی پیشکش کی ہے جس میں ان کے مدمقابل سلمیٰ آغا کردار ادا کریں گی، یہ فلم اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں بنائی جائے گی تاہم اب تک اس سلسلے میں بات چیت ابھی ابتدائی مراحل میں ہے۔

واضح رہے کہ راج ببر اور سلمیٰ آغا نے ایک ساتھ 1982 میں نکاح اور 1985 میں سلمیٰ نامی فلموں میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔