بڑھے پیٹ کو کم کرنے کی 3 آسان ورزشیں

ویب ڈیسک  جمعرات 14 اپريل 2016
ماہرین کا کہنا ہے کہ ان 3 ورزشوں اور 20 منٹ کی روزانہ واک آپ کے پیٹ کو کم کر کے پرکشش بنادیتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ان 3 ورزشوں اور 20 منٹ کی روزانہ واک آپ کے پیٹ کو کم کر کے پرکشش بنادیتی ہے۔

مصروف ترین زندگی میں عام طور پر لوگ ورزش یا واک کے نام سے گھبرا جاتے ہیں اور وقت کی کمی کے باعث ورزش کے لیے وقت نہیں نکال پاتے لیکن آپ اب گھر میں رہ کر بھی صرف 20 منٹ میں ایسی ورزشیں کرسکتے ہیں جس سے آپ اپنے پیٹ کو کم کرکے اسمارٹ نظر آسکتے ہیں۔

بائسیکل ایرنچ:

http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/05/bicyclecrunch.jpg

اس ورزش کے لیے آپ زمین پر سیدھا لیٹ جائیں اور اپنے دونوں ہاتھ سر کے پیچھے لے جائیں اب اپنی دائیں ٹانگ کو 45 کے زاویے پر اس طرح موڑ یں کہ آپ کا گھٹنہ سینے کے قریب آجائے اس دوران بائیں ٹانگ سیدھی رہے اس کے بعد اپنے جسم کے اوپری حصے کو اس طرح گھمائیں کہ بائیں کہنی سیدھے گھٹنے سے ٹکرائے اور پھر یہی عمل دائیں ٹانگ کے ساتھ دہرائیں۔ اس مشق کو ایک منٹ تک کریں اور دن میں تین بار دہرائیں۔

دی بوٹ:

http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/05/boat.jpg

اس ورزش کے لیے آپ زمین پر بیٹھ جائیں اور گھٹنے موڑ لیں جب کہ  پاؤں سیدھے رکھیں، اپنی ٹانگوں کو اس طرح پھیلائیں کہ آپ کا جسم 90 ڈگری کا زاویہ بنائے۔ اپنے بازو کو کندھوں تک پھیلاتے ہوئے گھنٹوں کے پاس سے گزاریں، پانچ لمبی سانسیں لیں اور واپس اپنی اصل پوزیشن پر لے آئیں، اس ورزش کو دن میں 5 مرتبہ دہرائیں۔

دی پلینک:

http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/05/plank.jpg

اس ورزش کے لیے ضروری ہے کہ آپ زمین پر الٹے لیٹ جائیں اب آپ خود کو اپنے پنجوں اور بازوؤں کے بل پر اوپر کی جانب اٹھائیں اوراس دوران کہنی 90 ڈگری کے زاویے پر مڑ جائے جب کہ اس دوران اپنے پیٹ اور اوپری حصے کو سخت کرلیں اور ٹانگیں بالکل سیدھی رہیں۔ آپ اس حالت میں 10 سیکنڈ تک رہیں اور رفتہ رفتہ دورانیہ 40 سیکنڈ تک لے جائیں۔ اس ورزش کو دن میں 3 مرتنہ دہرائیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ان 3 ورزشوں اور20 منٹ کی روزانہ واک آپ سے پیٹ کو کم کر کے پرکشش بنادیتی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔