تیونس میں فوجی اہلکار کی فائرنگ سے 7 ساتھی اہلکار ہلاک

اے ایف پی / ویب ڈیسک  پير 25 مئ 2015
مذکورہ اہلکار کو نفسیاتی مسائل کا سامنا تھا تاہم معاملے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں، فوٹو: اے ایف پی

مذکورہ اہلکار کو نفسیاتی مسائل کا سامنا تھا تاہم معاملے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں، فوٹو: اے ایف پی

تیونس میں فوجی اہلکار نے اپنے 7 ساتھیوں کو فائرنگ کرکے ہلاک کرنے کے بعد خودکشی کرلی۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق واقعہ دارالحکومت تیونس میں پیش آیا جہاں فوجی چھاؤنی میں اہلکار نے بیرک میں موجود ساتھیوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 7 فوجی ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے جن میں سے بعض کی حالت تشویش ناک ہے جب کہ فائرنگ کے بعد اہلکار نے خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کرلی۔

حکام کا کہنا ہے کہ واقعےمیں بظاہر دہشت گردی سے تعلق نظرنہیں آتا کیونکہ مذکورہ اہلکار کو نفسیاتی مسائل کا سامنا تھا تاہم معاملے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ واقعہ تیونس کی پارلیمنٹ کے قریب پیش آیا جب کہ قریب ہی  وہ نیشنل میوزیم بھی واقع ہے جہاں چند ماہ قبل دہشت گردوں کی فائرنگ سے 21 غیر ملکی سیاح ہلاک ہوگئے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔