کراچی میں رینجرز کے آپریشن کے دوران 7 دہشت گرد ہلاک

ویب ڈیسک  منگل 26 مئ 2015
دہشت گردوں کے قبضے سے مزید 4 خودکش جیکٹیں بھی برآمد ہوئی ہیں، ترجمان رینجرز ۔ فوٹو: آن لائن/فائل

دہشت گردوں کے قبضے سے مزید 4 خودکش جیکٹیں بھی برآمد ہوئی ہیں، ترجمان رینجرز ۔ فوٹو: آن لائن/فائل

 کراچی: اورنگی ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں رینجرز کے آپریشن کے دوران 7 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق رینجرز نے اورنگی ٹاؤن کی  فقیر کالونی میں مصدقہ اطلاعات پر کارروائی کی تو ایک گھر میں موجود دہشت گردوں نے فرار ہونے کی کوشش کی اور اس دوران ایک خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکا خیز مواد سے اڑا لیا۔ جس کے بعد رینجرز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، اس دوران دہشت گردوں نے رینجرز پر دستی بم بھی پھینکے، فائرنگ کے تبادلے میں مزید 2 دہشت گرد ہلاک جب کہ ان کے دیگر ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔ رینجرز نے مفرور دہشت گردوں کی گرفتاری کے لئے گرد و نواح میں بھی کارروائی شروع کردی اور کئی گھنٹوں کی کارروائی کے دوران مزید 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے اور یہ دہشت گرد اورنگی ٹاون ، مومن آباد اور اس کے اطراف سے اپنا نیٹ ورک چلا رہے تھے، اپنے آپ کو دھماکا خیز مواد سے اڑانے دہشت گرد کسی خود کش حملے کے لیے تیار کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے مزید 4 خودکش جیکٹیں بھی برآمد ہوئی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔