بول گروپ نے آلات ومشینری غیرقانونی طریقے سے منگوائی،ایف بی آر

تمام قانونی دستایزات 28مئی تک فراہم کی جائیں، اس دوران مشینری ہٹائی یا چھپائی گئی تو مزید قانونی کارروائی ہوگی،فوٹو : ایکسپریس

تمام قانونی دستایزات 28مئی تک فراہم کی جائیں، اس دوران مشینری ہٹائی یا چھپائی گئی تو مزید قانونی کارروائی ہوگی،فوٹو : ایکسپریس

اسلام آباد /  کراچی: ایف بی آرنے بول گروپ کے لیے آلات اورمشینری ڈیوٹی اداکیے بغیر غیر قانونی طورپر پاکستان منگوانے پرگروپ کے چیئرمین شعیب شیخ کونوٹس جاری کرتے ہوئے 3 روز میں وضاحت طلب کرلی ہے۔

ڈائریکٹوریٹ جنرل آف انٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن ایف بی آرکے اسسٹنٹ ڈائریکٹرکلیم اللہ کی طرف سے جاری نوٹس میں کہا گیاہے کہ ڈائریکٹوریٹ کومصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بول چینل کے لیے آلات، مشینری اوردیگر سامان ڈیوٹی اورٹیکس اداکیے بغیر غیرقانونی راستوں سے پاکستان منگوایاگیا۔ یہ مشینری اورآلات بول کراچی آفس کی ساتویں اورنویں منزل پرنصب کیے گئے ہیں۔

ساتویں منزل پرپروڈکشن کنٹرول روم اورنویں منزل پرسینٹرل انجینئرنگ روم اور ماسٹرکنٹرول روم بنایا گیاہے۔ الزامات کی چھان بین کے لیے باضابطہ انکوائری کاآغازکردیا گیاہے۔ نوٹس میں کہا گیاہے کہ بول ٹی وی کے لیے لائی گئی تمام مشینری اورآلات کی قانونی دستاویزات اوراس کے لیے درکارسرمائے کے منبع کی تفصیلات 28مئی تک فراہم کی جائیںورنہ فوجداری کارروائی کی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔