وزیر اعظم نوازشریف اور چوہدری نثار میں صلح ہوگئی

مانیٹرنگ ڈیسک  منگل 26 مئ 2015
 چوہدری نثار کا کہناتھا کہ انہوں نے لوگون سے کچھ وعدے کیے ہوئے ہیں وہ پورے ہونے چاہئیں۔فوٹو: فائل

چوہدری نثار کا کہناتھا کہ انہوں نے لوگون سے کچھ وعدے کیے ہوئے ہیں وہ پورے ہونے چاہئیں۔فوٹو: فائل

اسلام آباد: وزیر اعظم نوازشریف اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے مابین صلح ہو گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سانحہ صفورہ کے بعد وزیر اعظم آرمی چیف کے ہمراہ کراچی پہنچے تو چوہدری نثاران کے ساتھ نہیں تھے۔ کابینہ اجلاس سے پہلے ان دونوں میں ملاقات ہوگی۔ بہت سے وفاقی وزرا نے ان کی صلح کروانے کی کو شش کی لیکن چوہدری نثار کا کہناتھا کہ انہوں نے لوگون سے کچھ وعدے کیے ہوئے ہیں وہ پورے ہونے چاہئیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔