ملک کی مختلف جیلوں میں قتل کے مزید 9 مجرموں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا

ویب ڈیسک  منگل 26 مئ 2015
پھانسی کے موقع پر موقع پر جیلوں کے اطراف میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ فوٹو : فائل

پھانسی کے موقع پر موقع پر جیلوں کے اطراف میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ فوٹو : فائل

ملک کی مختلف جیلوں میں قتل کے مزید9 مجرموں کو پھانسی دے دی گئی جب کہ اس موقع پر جیلوں کے اطراف میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سینٹرل جیل فیصل آباد میں قتل کے 2 مجرموں آصف اور افتخار کو پھانسی دے دی گی جب کہ کوٹ لکھ پت جیل لاہور میں بھی قتل کے 2 مجرموں شکیل اور شیر علی کو تختہ دار پر لٹکا دیا، مجرم شکیل نے 1997 میں جب کہ مجرم مشیر علی نے 2001 میں فائرنگ کرکے 2 افراد کو قتل کردیا تھا۔

ڈسٹرکٹ جیل ساہیوال میں قتل کے مجرم اسحاق جب کہ سرگودھا ڈسٹرکٹ جیل میں بھی تہرے قتل کے مجرم امجد علی کو پھانسی دے دی گی، امجد علی نے 2005 میں 3 کمسن بچوں کو قتل کیا تھا۔ سینٹرل جیل گوجرانوالہ میں بھی قتل کےمجرم محمدنوازکو تختہ دارپرلٹکادیاگیا۔

ڈسٹرکٹ جیل ٹوبہ ٹیک سنگھ  اور مچھ میں میں بھی قتل کے 2 مجروموں کو پھانسی دے دی گئی۔

 

 

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔