ثانیہ مرزا شوہر نامدار کی سینچری پر خوشی سے نہال

ویب ڈیسک  منگل 26 مئ 2015
انسان کی محنت ضرور رنگ لاتی ہے،ثانیہ مرزا فوٹو:فائل

انسان کی محنت ضرور رنگ لاتی ہے،ثانیہ مرزا فوٹو:فائل

حیدرآباد دکن: ون ڈے کرکٹ میں طویل عرصے کے بعد سنچری بنانے پرشعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے بھی خوشی کا اظہار کیا ہے ۔

اپنے ٹوئٹراکاؤنٹ پر ثانیہ مرزا کا کہنا تھا کہ زمبابوے کے خلاف شعیب ملک کی شاندار سنچری پروہ اللہ تعالیٰ کی شکرگزار ہیں،ثانیہ نے کہا کہ وہ شعیب کی کارکردگی سے بہت خوش ہیں ،انسان کی محنت ضرور رنگ لاتی ہے۔

واضح رہے کہ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں زمبابوے اور پاکستان کے درمیان 3 ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں شعیب ملک نے 76 گیندوں پر 112 رنز بنائے جس میں 2 چھکے اور 12 چوکے بھی شامل تھے، شعیب ملک  کی ون ڈے کیریئر کی یہ ساتویں سنچری تھی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔