سال کے آخرتک آدھی دنیا آن لائن ہو گی

ویب ڈیسک  بدھ 27 مئ 2015
اس سال کے آخر تک 3 ارب 20 کروڑ لوگ آن لائن ہوں گے،رپورٹ،فوٹو: فائل

اس سال کے آخر تک 3 ارب 20 کروڑ لوگ آن لائن ہوں گے،رپورٹ،فوٹو: فائل

نیویارک: ایک نئی رپورٹ کے مطابق اس سال کے آخر تک دنیا کی تقریباً آدھی آبادی انٹرنیٹ استعمال کر رہی ہوگی۔

اقوامِ متحدہ کے ادارے انٹرنیشنل ٹیلی کمیونیکیشن یونین نے پیش گوئی کے مطابق اس سال کے آخر تک 3 ارب 20 کروڑ لوگ آن لائن ہوں گے۔ رپورٹ کے مطابق ان میں سے 2 ارب لوگ ترقی پذیر دنیا میں ہیں اور 89 لاکھ صومالیہ اور نیپال جیسے ممالک میں ہیں۔یہ ممالک اس گروہ کا حصہ ہیں جنھیں اقوامِ متحدہ نے کم ترقی پذیر ممالک  کا نام دیا ہے جن کی مجموعی آبادی 94 کروڑ ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔