دفاعی بجٹ میں 10 فیصد اضافے کاامکان،772 ارب کی تجویز

نمائندہ ایکسپریس  بدھ 27 مئ 2015
دونوں اہم تقرریاں وزیر اعظم کی اعلان کردہ پالیسی کے مطابق سنیارٹی کے اصولوں کو مدنظر رکھ کر ہوں گی.فوٹو فائل

دونوں اہم تقرریاں وزیر اعظم کی اعلان کردہ پالیسی کے مطابق سنیارٹی کے اصولوں کو مدنظر رکھ کر ہوں گی.فوٹو فائل

اسلام آباد: حکومت نے آئندہ مالی سال کے دوران ملکی  دفاع کیلیے 772 ارب روپے مختص کرنے کا فیصلہ کیاہے،دفاعی بجٹ کے مد میں رکھی جانے والی یہ رقم پچھلے مالی سال کے مقابلے میں تقریباً 10 فیصد زیادہ ہے۔

گزشتہ سال دفاعی بجٹ کیلیے مختص رقم 700 ارب روپے تھی،ذرائع کے مطابق وزارت دفاع نے فوجی آپریشن ’’ضرب عضب‘‘اورپاک چین اقتصادی راہداری سے متعلقہ منصوبوں کی حفاظت کیلیے سیکیورٹی فورس تیارکرنے کیلیے 45 ارب روپے الگ سے مختص کرنے کی درخواست کی ہے۔اس طرح سے مالی سال 2015-16 میں حکومتی منظوری کے بعددفاعی اخراجات 7 81 ارب روپے تک پہنچ جائیں گے جبکہ مسلح افواج کے لیے مختص پنشن اوردفاعی ترقیاتی منصوبوں کی رقم اس میں شامل نہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔