دل کے مریضوں کے لئے ڈپریشن زہرقاتل

ویب ڈیسک  بدھ 27 مئ 2015
کسی بھی انسان کی موت کا ایک اہم سبب اسے لاحق بیماری کی شدت ہوتی ہے،فوٹو فائل

کسی بھی انسان کی موت کا ایک اہم سبب اسے لاحق بیماری کی شدت ہوتی ہے،فوٹو فائل

لندن: طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ دل کی بیماری سے متاثرہ افراد کے لئے ڈپریشن انتہائی خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔

یورپین سوسائٹی فارکارڈیالوجی میں پیش کی گئی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی انسان کی موت کا ایک اہم سبب اسے لاحق بیماری کی شدت ہوتی ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ دیگرعوامل بھی اس پر اثرانداز ہوتے ہیں، دل کی بیماری سے متاثرہ ایسے مریض جو ڈپریشن کا بھی شکار ہوں ان کا ایک سال میں مرنے کا بہت زیادہ امکان ہوتا ہے۔

تحقیق کے سربراہ اورامپیریل کالج لندن سے وابستہ پروفیسر جان کلیلین کا کہنا ہے کہ ماہرین نے مرض کے علاج کے لئےادویات، آلات، اور آپریشن کے طریقوں پر توجہ دی ہے لیکن اس کے باوجود اس مرض کا کوئی مکمل علاج نہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔