وکلاء کے قتل میں ملوث ایس ایچ او ڈسکہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

ویب ڈیسک  بدھ 27 مئ 2015
عدالت نے ملزم کو 8 جون کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ فوٹو: ایکسپریس

عدالت نے ملزم کو 8 جون کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ فوٹو: ایکسپریس

ڈسکہ: عدالت نے وکلاء کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم ایس ایچ او شہزاد اکرم کو 12 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایس ایچ او ڈسکہ شہزاد اکرم کو سخت سیکیورٹی میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک کے جج چوہدری امتیاز احمد کے روبرو پیش کیا۔ پولیس کی جانب سے ملزم کے 15 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تاہم عدالت نے ڈسکہ واقعہ کے مرکزی ملزم شہزاد اکرم کا 12 روزہ جسمانی ریمانڈ دیتے ہوئے اسے پولیس کی تحویل میں دے دیا ہے۔ عدالت نے پولیس کو حکم دیا ہے کہ ملزم کو 8 جون کو دوبارہ پیش کیا جائے اور تحقیقات کے حوالے سے آگاہ کیا جائے۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل ایس ایچ او ڈسکہ شہزاد اکرم نے ساتھی اہلکاروں کے ساتھ مل کر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 وکیل جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہو گئے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔