- ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کا پاکستان کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش
- کراچی میں ایرانی خاتون اول کی کتاب کی رونمائی، تقریب میں آصفہ بھٹو کی بھی شرکت
- پختونخوا سے پنجاب میں داخل ہونے والے دو دہشت گرد سی ٹی ڈی سے مقابلے میں ہلاک
- پاکستان میں مذہبی سیاحت کے وسیع امکانات موجود ہیں، آصف زرداری
- دنیا کی کوئی بھی طاقت پاک ایران تاریخی تعلقات کو متاثر نہیں کرسکتی، ایرانی صدر
- خیبرپختونخوا میں بلدیاتی نمائندوں کا اختیارات نہ ملنے پراحتجاج کا اعلان
- پشین؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں3 دہشت گرد ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار
- لاپتہ کرنے والوں کا تعین بہت مشکل ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
- سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج کے تبادلے کی سفارش
- فافن کی ضمنی انتخابات پر رپورٹ،‘ووٹوں کی گنتی بڑی حد تک مناسب طریقہ کار پر تھی’
- بلوچستان کے علاقے نانی مندر میں نایاب فارسی تیندوا دیکھا گیا
- اسلام آباد ہائیکورٹ کا عدالتی امور میں مداخلت پر ادارہ جاتی ردعمل دینے کا فیصلہ
- عوام کو ٹیکسز دینے پڑیں گے، اب اس کے بغیر گزارہ نہیں، وفاقی وزیرخزانہ
- امریکا نے ایران کیساتھ تجارتی معاہدے کرنے والوں کو خبردار کردیا
- قومی اسمبلی میں دوران اجلاس بجلی کا بریک ڈاؤن، ایوان تاریکی میں ڈوب گیا
- سوئی سدرن کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
- بہیمانہ قتل؛ بی جے پی رہنما کے بیٹے نے والدین اور بھائی کی سپاری دی تھی
- دوست کو گاڑی سے باندھ کر گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید
- سائنس دانوں کا پانچ کروڑ سورج سے زیادہ طاقتور دھماکوں کا مشاہدہ
- چھوٹے بچوں کے ناخن باقاعدگی سے نہ کاٹنے کے نقصانات
ایف آئی اے کا ایگزیکٹ اکاؤنٹس کی تفصیلات کے لئے یو اے ای اور برطانیہ سے رابطہ
اسلام آباد: جعلی ڈگزی اسکینڈل کے حوالے سے ایگزیکٹ کے بیرون ممالک بینک اکاؤنٹس کے انکشاف کے بعد ایف آئی اے نے یو اے ای اور برطانیہ سے تفصیلات طلب کر لی ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف آئی اے کی تحقیقات کے دوران اس بات کا انکشاف ہوا کہ ایگزیکٹ کے بیرون ممالک 8 بینک اکاؤنٹس بھی ہیں جس کے بعد جعلی ڈگری اسکینڈل نے ایک نیا رخ موڑ لیا ہے اور اب ایگزیکٹ حکام سے منی لانڈرنگ کے حوالے سے بھی تحقیقات متوقع ہیں۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے حکام نے یو اے ای میں ایگزیکٹ کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات طلب کر لی ہیں جب کہ نیویارک ٹائمز کی خبر کے مطابق لندن کی یونیورسٹی سے بھی ایگزیکٹ کے حوالے سے تفصیلات طلب کر لی ہیں۔
دوسری جانب ڈائریکٹر ایف آئی اے شاہد حیات نے کراچی میں ایگزیکٹ ہیڈ آفس کا دورہ کیا اور شعیب شیخ سے کی جانے والی تحقیقات کے بعد ایک ایگزیکٹ کی عمارت سے متصل ایک اور عمارت پر چھاپے کے لئے ٹیم تشکیل دی۔ ذرائع کے مطابق اس عمارت میں 800 کے قریب جعلی ڈگریاں بالکل تیار تھیں جو امریکا اور یورپ سمیت مختلف خلیجی ممالک میں بھیجی جانی تھیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ رات بھی ایف آئی اے نے ایگزیکٹ سے متصل ایک عمارت پر چھاپہ مار کر لاکھوں جعلی ڈگریاں، اسٹوڈنٹس کارڈز اور ڈی وی ڈیز برآمد کر لئے تھے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔