کنگنا رناوت کی شان میں عالیہ بھٹ قصیدے پڑھنے لگیں

ویب ڈیسک  بدھ 27 مئ 2015
کنگنا رناوے نے اپنی اس فلم میں مداحوں کوخوب لطف اندوز کیا ہے،عالیہ بھٹ،فوٹو فائل

کنگنا رناوے نے اپنی اس فلم میں مداحوں کوخوب لطف اندوز کیا ہے،عالیہ بھٹ،فوٹو فائل

ممبئی: کنگنا رناوت کے مداحوں میں ایک نیا اضافہ عالیہ بھٹ کا ہے جو آج کل  ان کی شان میں قصیدے پڑھتی نظرآتی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹرپر عالیہ بھٹ کا کہنا تھا کہ کوئن کے بعد تنو ویڈز منو ریٹرن کے ذریعے کنگنا رناوت نے ثابت کردیا  کہ وہ بالی ووڈ کی مثالی اداکارہ ہیں اور ’’تنو ویڈز منو ریٹرن‘‘ میں  ان کی اداکاری لاجواب ہے جسے ناظرین نے بہت پسند کیا ہے۔

تنو ویڈز منو ریٹرنز رواں برس کی کامیاب فلموں میں شمار کی جارہی ہے جس نے اپنی ریلیز کے پہلے ہی ہفتے 80 کروڑ روپے کا بزنس کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔