اسلام آباد اور آزاد کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے

ویب ڈیسک  بدھ 27 مئ 2015
زلزلے کی شدت کم ہونے کے باعث کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہیں۔ فوٹو: فائل

زلزلے کی شدت کم ہونے کے باعث کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہیں۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اور آزاد کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

زلزلہ کوہ پیما مرکز کے مطابق اسلام آباد اور مظفر آباد میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3 ریکارڈ کی گئی جب کہ زمین میں اس کی گہرائی 10 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا تاہم زلزلے کی شدت کم ہونے کے باعث کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔