پاکستان کی افغانستان میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت

ویب ڈیسک  بدھ 27 مئ 2015
دہشتگرد دونوں ممالک کے مشترکہ دشمن ہیں، دفتر خارجہ۔ فوٹو: فائل

دہشتگرد دونوں ممالک کے مشترکہ دشمن ہیں، دفتر خارجہ۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: دفتر خارجہ نے افغانستان میں دہشت گردوں کی جانب سے پولیس چیک پوسٹ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے ایسی کاررائیوں کو بلاجواز اور ناقابل برداشت قرار دیا ہے۔

سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغان صوبے ہلمند میں دہشت گردوں کی جانب سے حملہ بلاجواز اور ناقابل برداشت ہیں اور پاکستان ہر طرح کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے۔ ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ دہشت گرد دونوں ممالک کے مشترکہ دشمن ہیں جب کہ خطے سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے جامع اور مربوط اقدامات ناگزیر ہیں۔

واضح رہے افغان صوبے ہلمند  میں طالبان کی جانب سے پولیس چیک پوسٹ پر حملوں کے نتیجے میں 7 فوجیوں اور 19 پولیس اہلکاروں سمیت 26 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔