شاہ رخ اور عامر خان ساتھی اداکار دبنگ خان کے لیے میدان میں آگئے

ویب ڈیسک  بدھ 27 مئ 2015
بالی ووڈ کے دبنگ خان نے فلم’’بجرنگی بھائی جان‘‘ کی تشہیری مہم میں حصہ لینے پر شاہ رخ خان اور عامر خان کا شکریہ اداکیا، فوٹو:فائل

بالی ووڈ کے دبنگ خان نے فلم’’بجرنگی بھائی جان‘‘ کی تشہیری مہم میں حصہ لینے پر شاہ رخ خان اور عامر خان کا شکریہ اداکیا، فوٹو:فائل

ممبئی: بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان اور مسٹر پر فیکشنسٹ عامر خان دبنگ اسٹار سلمان خان  کی نئی فلم ’’بجرنگی بھائی جان‘‘ کی تشہیری مہم  کے سلسلے میں میدان میں آگئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کی فلم ’’بجرنگی بھائی جان ‘‘ کا بخار ریلیز سے قبل ہی بھارتی فلم انڈسٹری پر سر چڑھ کر بول رہا ہے اور اسی بخار نے ماضی کے حریفوں شاہ رخ خان اور سلمان خان کو بھی قریب کردیا ہے۔  بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے دبنگ خان کی نئی فلم ’’بجرنگی بھائی جان‘‘ کا تشہیری پوسٹرٹویٹرپر پوسٹ کیا جب کہ اپنی ٹوئٹ میں ان کا کہنا تھا کہ ’’بھائی ہونا ہیرو ہونے سے زیادہ بڑھ کر ہے‘‘۔

شاہ رخ خان کے بعد بالی ووڈ کے  مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان  نے بھی فلم’’بجرنگی بھائی جان‘‘ کا تشہیری پوسٹرٹویٹ کیا۔

تشہیری مہم میں حصہ لینے پربالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان نے اپنی ٹویٹ میں شاہ رخ خان اورعامر خان کا شکریہ اداکرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔