گائے کا گوشت کھاتا ہوں ہمت ہے تو کوئی روک لے، نائب بھارتی وزیر داخلہ کا اعلان

آئی این پی  جمعرات 28 مئ 2015
بھارت کی کئی ریاستوں میں پہلے سے گائے ذبح کرنے پر پابندی ہے  فوٹو : فائل

بھارت کی کئی ریاستوں میں پہلے سے گائے ذبح کرنے پر پابندی ہے فوٹو : فائل

نئی دہلی: بھارت کے نائب وزیرداخلہ کرن ریجی جو نے کہا ہے کہ میں گائے کا گوشت کھاتاہوں اور مجھے کوئی گوشت کھانے سے نہیں روک سکتا۔

بھارتی میڈیاکے مطابق ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے کرن ریجی جو نے کہا کہ میرا تعلق اروناچل پردیش سے ہے۔ کیاکوئی مجھے روک سکتا ہے؟ اس لیے ہمیں کسی کے طور طریقے کے بارے میں اس قدر تنگ نظرنہیں ہونا چاہیے، بھارت ایک جمہوری ملک ہے، بعض اوقات ایسے بیان دے دیے جاتے ہیں جو صحیح نہیں ہوتے۔ انھوں نے کہا کہ’’اگرمہاراشٹرا ایک ہندو اکثریتی ریاست ہے۔گجرات میں ہندو اکثریت ہے، مدھیہ پردیش میں ہندو اکثریت اوراگر وہ ہندو عقیدے کے مطابق قانون بناناچاہتے ہیں توانھیں بنانے دیں لیکن ہمارے یہاں ہماری ریاست میں ہم اکثریت میں ہیں اورہم جواقدام چاہیں اس کے لیے آزاد ہیں۔

واضح رہے کہ بی جے پی کے رہنمامختارعباس نقوی نے اپنے بیان میں کہاتھاکہ ’’جو بیف کھائے بغیرگزارہ نہیں کر سکتے انھیں پاکستان یا عرب ملکوں کوچلے جاناچاہیے‘‘۔بھارت کی کئی ریاستوں میں پہلے سے گائے ذبح کرنے پر پابندی ہے لیکن مرکزمیں موجودہ بی جے پی حکومت کے آنے کے بعداس میں سختی آئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔