سلواکیہ کے شہری نے خوبصورت نظرآنے کیلئے جسم کے 190 آپریشن کراڈالے

ویب ڈیسک  جمعـء 29 مئ 2015
جسٹن جیڈلکا  نے ہالی ووڈ اداکارہ جولیا رابرٹس کی پیشانی پر ابھرتی ہوئی رگوں کو اپنے ماتھے پر ظاہر کرنے کے لیے کئی آپریشن کرواڈالے ۔ فوٹو: فائل

جسٹن جیڈلکا نے ہالی ووڈ اداکارہ جولیا رابرٹس کی پیشانی پر ابھرتی ہوئی رگوں کو اپنے ماتھے پر ظاہر کرنے کے لیے کئی آپریشن کرواڈالے ۔ فوٹو: فائل

واشنگٹن: چہرے کی پلاسٹک سرجری کروانا عام سی بات ہوگئی ہے لیکن کچھ ایسے بھی لوگ ہیں جو اپنے پورے جسم کو ہی تبدیل کروانے کے جنون میں مبتلا ہیں ایسا ہی ایک شخص جسٹس جیڈلیکا بھی ہے جس نے مسٹر پرفیکٹ نظر آنے کے لئے کروڑوں خرچ کرکے اپنے پورے جسم میں 190 آپریشن کرواڈالے۔

برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق یورپی ملک سلواکیہ سے تعلق رکھنے والا جسٹس جیڈلکا نامی شخص کچھ ایسا کرنا چاہتا ہے جو اس سے پہلے دنیا میں کسی نے بھی نہ کیا ہواور اس مقصد کے لیے وہ سر سے پاؤں تک اپنے جسم کی پلاسٹک سرجری کے لیے اب تک 191 آپریشن کرواچکا ہے جس میں اس نے مجموعی طور پر ایک لاکھ 50 ہزار برطانوی پاؤنڈ کی رقم خرچ کی ہے جو پاکستانی کرنسی میں 2 کروڑ 35 لاکھ روپے سے زائد ہیں۔

جسٹن جیڈلکا اپنی تمام پلاسٹک سرجری کا اس قدر شوقین ہے اس نے ہالی ووڈ اداکارہ جولیا رابرٹس کی پیشانی پر ابھرتی ہوئی رگوں کو اپنے ماتھے پر ظاہر کرنے کے لیے کئی آپریشن کرواڈالے اور اس کے لیے اس نے اپنی بینائی ضائع ہونے کا خطرہ بھی مول لے لیا جب کہ اس کے اس کا کہنا ہے کہ اس وقت تک پلاسٹک سرجری کرواتے رہیں گے جب تک وہ مکمل طور پر پلاسٹک کے انسان نہیں بن جاتے۔

جسٹن جیڈلکا کی پلاسٹک سرجری کرنے والی ٹیم کے ایک ماہر ڈاکٹرکا کہنا ہے کہ ان کی پیشہ وارانہ زندگی میں انہوں نے کسی انسان کو خود کو تبدیل کرنے کے لیے اتنے آپریشن کراتے نہیں دیکھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔