بھارتی وزیر دفاع کے بیان سے دہشت گردی میں ملوث ہونا ثابت ہوگیا عالمی برادری نوٹس لے، پاکستان

ویب ڈیسک  جمعرات 28 مئ 2015
جعلی ڈگریوں کا معاملہ تشویش ناک ہے، ترجمان دفتر خارجہ فوٹو: فائل

جعلی ڈگریوں کا معاملہ تشویش ناک ہے، ترجمان دفتر خارجہ فوٹو: فائل

اسلام آباد: دفتر خارجہ کے ترجمان قاضی خلیل اللہ نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر دفاع کی جانب سے دہشت گردی سے متعلق بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے۔

http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/05/q98.jpg

دفترخارجہ اسلام آباد میں ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اللہ نے کہا کہ دہشت گردی کی معاونت کرنے کےبارے میں بھارتی وزیر دفاع کا بیان نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کے لیے تشویش کا باعث ہے جب کہ اس بیان یہ خدشات پیدا ہوگئے ہیں کہ نئی دلی حکومت پاکستان میں دہشت گردی کی کڑیوں میں ملوث ہے۔

http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/05/q141.jpg

ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنے قومی مفاد میں تمام ممکنہ اقدامات کرے گا، پاکستان کی پالیسی بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک سے پرامن تعلقات کا فروغ ہے، بھارت سے مسئلہ کشمیر سمیت تمام دیرینہ تنازعات کا پرامن حل چاہتے ہیں، پاکستان کئی برسوں سے دہشت گردی کا سامنا کررہا ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دنیا پاکستان کی قربانیوں کی معترف ہے، پاکستان بھارت سے دہشت گردی کا معاملہ اٹھاتا رہا ہے۔

http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/05/q240.jpg

ترجمان دفتر قاضی خلیل اللہ نے کہا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے ، ہم نے 50 ہزار سے زائد جانوں کی قربانی دی ہے اور ملک کو دہشت گردی سے اقتصادی طور پر 100 ارب ڈالر کا خسارہ ہوا ہے۔

http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/05/q332.jpg

ایگزیکٹ اسکینڈل کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ جعلی ڈگریوں کا معاملہ تشویش ناک ہے تاہم یہ وزارت داخلہ سے متعلق ہے، اس کی تحقیقات جاری ہیں اوراس سلسلے میں امریکا سے بھی مدد لی جا رہی ہے کیونکہ اس معاملے میں امریکی یونیورسٹیوں کے نام بھی آئے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔