قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق 41 برس کے ہو گئے

ویب ڈیسک  جمعرات 28 مئ 2015
مصباح 55 ٹیسٹ، 162 ایک روزہ میچز اور 39 ٹی ٹوئنٹی میں گرین شرٹس کی نمائندگی کر چکے ہیں. فوٹو: فائل

مصباح 55 ٹیسٹ، 162 ایک روزہ میچز اور 39 ٹی ٹوئنٹی میں گرین شرٹس کی نمائندگی کر چکے ہیں. فوٹو: فائل

لاہور: قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق 41 برس کے ہو گئے ہیں۔

مصباح الحق 28 مئی 1974 کو جنوبی پنجاب کے شہر میانوالی میں پیدا ہوئے اور انہوں نے 2001 میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ سے اپنے بین الاقوامی کیرئیر کا آغاز کیا۔ مصباح الحق نے 2010 میں اس وقت قومی ٹیم کی قیادت سنبھالی جب قومی ٹیم مشکلات کا شکار تھی، مصباح الحق نے اپنی مستقل مزاجی اور دھیمے انداز کے باعث نہ صرف قومی ٹیم کو سہارا دیا بلکہ گرین شرٹس کی گرتی ہوئی ساکھ کو بچایا۔

مصباح الحق ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر چکے ہیں جب کہ ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں۔ مصباح 55 ٹیسٹ، 162 ایک روزہ میچز اور 39 ٹی ٹوئنٹی میں گرین شرٹس کی نمائندگی کر چکے ہیں، اس کے علاوہ مصباح الحق 36 ٹیسٹ، 87 ون ڈے میچز میں قومی ٹیم کی قیادت کے فرائض بھی انجام دے چکے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔