کراچی پولیس چیف کی سندھ حکومت سے موٹرسائیکلوں میں ٹریکر لگانے کی سفارش

ویب ڈیسک  جمعرات 28 مئ 2015
ایڈیشنل آئی جی کی جانب سے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشنز کو خط بھیجا گیا ہے ، فوٹو:فائل

ایڈیشنل آئی جی کی جانب سے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشنز کو خط بھیجا گیا ہے ، فوٹو:فائل

کراچی: پولیس نے شہر میں موٹرسائیکلوں کی چوری اور جرائم کی روک تھام کے لیے سندھ حکومت سے موٹرسائیکلوں میں ٹریکر لگانے کی سفارش کردی ہے۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی کی جانب سے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشنز کو خط بھیجا گیا ہے جس میں شہر میں رواں سال 7 ہزار سے زائد موٹرسائیکلیں چھننے اور چوری ہونے کے باعث ان پر ٹریکر لگانےکی سفارش کی گئی ہے تاکہ ان وارداتوں پر قابو پایا جاسکے۔

ایڈیشنل آئی جی کی جانب سے بھیجے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ  نئی موٹر سائیکلوں میں ٹریکر لگوانے کے احکامات جاری کیے جائیں جب کہ رجسٹریشن کے وقت موٹر سائیکل میں ٹریکر لگانا لازمی قرار دیا جائے اور موٹروہیکل رجسٹریشن اتھارٹی کو اس پر عملدرآمد کا ذمہ دار بنایا جائے ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔