آپریشن ضرب عضب میں 2 ہزار دہشت گرد مارے گئے، نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی کی رپورٹ

ویب ڈیسک  جمعرات 28 مئ 2015
دہشتگردوں کے خلاف کارروائی میں 200  سیکیورٹی اہلکار شہید ہوئے، نیکٹا رپورٹ- فوٹو: فائل

دہشتگردوں کے خلاف کارروائی میں 200 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوئے، نیکٹا رپورٹ- فوٹو: فائل

اسلام آ باد: نیکٹا نے آپریشن ضرب عضب کی رپورٹ وزارات داخلہ کو پیش کردی جس کے مطابق پاک فوج کی کارروائیوں میں 2 ہزار دہشت گرد مارے گئے ہیں۔

نیشنل کاؤنٹرٹیررازم اتھارٹی نے دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب کی رپورٹ وزارت داخلہ کو پیش کردی ہے۔ نیکٹا کی رپورٹ کے مطابق شمالی وزیرستان اور خیبرایجنسی میں پاک فوج کی کارروائیوں میں 2 ہزار دہشت گرد مارے گئے جب کہ اس دوران 200  سیکیورٹی اہلکار شہید اور 800 اہلکار زخمی ہوئے۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہےکہ آپریشن ضرب عضب میں 135 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا جب کہ 114 دہشت گردوں نے ہتھیار ڈالے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔